http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1247:2013-02-27-14-02-07&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11
بھائی پھیرو ۔ نا معلوم چور راوی عمران فیڈر سے واپڈا کی تاریں چوری کر کے فرار ۔ تار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ کئی فیڈر کئی کئی دن بند |
بدھ, 27 فروری 2013 14:01 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو ۔ نا معلوم چور راوی عمران فیڈر سے واپڈا کی تاریں چوری کر کے فرار ۔ تار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ کئی فیڈر کئی کئی دن بند۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے راوی فیڈر سے گذشتہ رات نا معلوم چور الیون کے وی کی ہزاروں روپے کی تار چوری کر کے لے گئے ۔ جس سے اس فیڈ ر کے مواضعات کامونگل ، میگہ موڑ ، گگہ سرائے سمیت کئی ملوں کی بجلی بھی پورا دن بند رہی ۔ بجلی بند ہونے سے عوام سے اورملوں کا کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا ۔ گھروں میں پانی ختم ہو جانے سے لوگ کھانا پکانے اور پانی پینے سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ مساجد میں بجلی بند ہو نے سے اذانیں بھی نہ ہو سکیں اوروضو کا پانی بھی دستیاب نہ ہو سکا ۔ ملوں کو کام بند ہونے سے لاکھوں کا نقصان ۔ علاقے میں بجلی کی اور ٹرانسفارمرز کی چوری روز کا معمول بن چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں کئی کئی روز بجلی بند ہو جاتی ہے ۔ کسان بورڈ پاکستان ضلع قصور کے صدر رانا مسعود خاں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمر چوری کے واقعات کی روک تھام کے لئے واپڈا اور پولیس ہنگامی اقدامات کرے تاکہ عوام کو بجلی کا حصول مسلسل جاری رہہ سکے ۔ |
No comments:
Post a Comment