Friday, 22 February 2013

SECTION 62,63 SHOULD BE FALLOWED STRICLY.JAMAT A ISLAMI KASUR HAJI MUHAMMAD RAMZAN 22-2-2013

آئین کی دفعہ62,63پر صیحح عمل درآمد ہوا تو اس حلقہ کے روایتی سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے، حاجی محمد رمضان چھاپیے ای میل
جمعہ, 22 فروری 2013 14:24
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)آئین کی دفعہ62,63پر صیحح عمل درآمد ہوا تو اس حلقہ کے روایتی سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک میں بے داغ اور مخلص قیادت موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان نے مواضعات گرو کے ، تنی کے ،بلیر اور ججہ کلاں میں اپنی الیکشن مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے قومی اسمبلی کے ایک اُمید وار نے بنک سے 47کروڑ روپے معاف کروا رکھے ہیں جبکہ دوسرے اُمیدوار نے 37کروڑ روپیہ کا ٹیکس چوری کر رکھا ہے ۔ تیسرے اُمیدوار نے سرکاری اور غیر سرکاری اربوں روپے کی زمینوں کو ہڑپ کر کے اپنے آ پ کو انصاف کا علمبردار کہلوانا شروع کر رکھا ہے ۔ یہ تینوں اُ میدوار آ ئین کی دفعہ 62,63کے مطابق نا اہل ہیں ۔ جماعت اسلامی کے پاس پورے ملک کے اندر دیانت دار، مخلص اور بے داغ قیادت موجود ہے ان شااللہ اگر آ ئین کی ان دفعات پر پوری طرح عمل ہوا تو بڑے بڑے سیاسی برج گر جائیں گے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قرضہ خوروں اور ٹیکس چوروں کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانت دار اور مخلص لوگوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ۔ 

No comments:

Post a Comment