Saturday, 16 February 2013

MAJER HABIB UR REHMAN KASUR CONDEMNED BANGLA DAISH GOVERNMINT .16-1-2013

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو پاکستان کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔تمام محب وطن جماعتیں مظالم کا نوٹس لیں،حبیب الرحمان میو چھاپیے ای میل
ہفتہ, 16 فروری 2013 16:41
پتوکی(ندیم رضا خاں سے)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو پاکستان کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔تمام محب وطن جماعتیں مظالم کا نوٹس لیں۔تحریک تکمیل پاکستان ہر فورم پر بنگلہ حکومت کے سفاکانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک تکمیل پاکستان کے صدر میجر (ر) حبیب الرحمان میو نے این اے 142میں ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قوم اور ملک کی خاطر کشمیر،افغانستان،اور بنگلہ دیش میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اب بنگلہ دیش کی حکومت وہاں جماعت اسلامی کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے جماعت اسلامی کو پاکستان کی حمایت کی سزا دے رہی ہے۔نام نہاد عدالتوں کے ذریعے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو سزائے موت دی گئی،جیلوں میں تشدد روز کا معمول بن چکا ہے۔ریاستی تشدد کے باوجود جماعت اسلامی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ عوامی لیگ کے سامنے سینہ سپر ہوکر بنگلہ دیش میں ہندوﺅں کے اثرورسوخ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک میں اسلامی نظام کیلیے کوشاں ہے۔انہوں نے پاکستان بھر کی محب وطن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر بنگلہ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور کیمپوں میں سالہا سال سے گلتے سڑتے بہاریوں کی حمایت کریں۔انہوں نے اعلان کیا کہ آل پاکستان تحریک تکمیل پاکستان اس سلسلے میں جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلاکر بنگلہ حکومت کے جماعت اسلامی پرمظالم کے خلاف لائحہ عمل بنائے گی۔انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر قدیر کے ساتھ اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے کہا جماعت اسلامی نے امت مسلمہ اور قومی ہیرو کے ساتھ اتحاد کرکے ملکی سیاست میں ایک نئے کلچر کی ابتدا کی ہے ،جماعت اسلامی کو چاہیے کہ وہ حمیدگل،اسلم بیگ ،وہاب الخیری جیسے دیگر تھنک ٹینکس کو ساتھ لیکر قرضے معاف کرانے والوں،ٹیکس چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف گرینڈ الائینس تشکیل دیں اور سابقہ لٹیرے حکمرانوں اور بار بار اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف متفقہ امیدوار کھڑے کریں۔
http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1120:2013-02-16-16-43-57&catid=1:2012-08-30-18-00-51&Itemid=10

No comments:

Post a Comment