جماعت اسلامی کے زیراہتمام5فروری کو بھائی پھیرومیں یوم یکجہتی کشمیرریلی نکالی جائے گی | | |
پیر, 04 فروری 2013 17:06 |
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)جماعت اسلامی بھائی پھیروکے زیر اہتمام جلسہ عام منعقد ہو گا ۔ جس میں بھائی پھیرو کے سیاسی و مذہبی رہنماءخطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر پانچ فرروری بروزمنگل کو صبح دس بجے ملتان روڈ بھائی پھیرو خلیل احمد بھٹی کی دُکان کے سامنے جلسہ عام منعقد ہو گا ۔ جس میں بھائی پھیرو کے سیاسی و مذہبی رہنماءخطاب کریں گے ۔ حلقہ پی پی 184 کے اُمیداوار سردار نور احمد ڈوگر ، مقامی امیر ڈاکٹر داﺅد پرویز مغل ، زوونل امیر ملک محمد صدیق نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر زور دیا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔ |
|
No comments:
Post a Comment