Wednesday, 27 February 2013

PTI ELECTED OFFICEHOLDER OF 2013


http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1250:2013-02-27-14-19-13&catid=3:2012-08-30-18-02-00&Itemid=4
پاکستان تحریک انصاف کے انٹر انتخابات کے دوران ضلع قصور سے خورشید محمود قصوری کا گروپ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگیا پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
بدھ, 27 فروری 2013 14:18
قصور (محمد دین آزاد سے)پاکستان تحریک انصاف کے انٹر انتخابات کے دوران ضلع قصور سے خورشید محمود قصوری کا گروپ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگیا ضلعی صدر کے لیے خورشید محمود قصوری گروپ کے امیدوار ندیم ہارون خاں سینئر نائب صدور کے لیے اختر علی اور حامد خاں نائب صدور کے لیے مبشر حسن اور فیصل اعجاز نائب صدور خواتین کے لیے سابق ایم پی اے روبینہ انصاری اور شریفاں بی بی ضلعی جنرل سیکرٹری کے لیے رانا ندیم جوائنٹ سیکرٹریز مرد کے لیے طاہر افضل اور محمد یونس جوائنٹ سیکرٹریز خواتین کے لیے نذیراں بی بی اور نورین امجد ایڈووکیٹ سیکرٹری لیگل افیئر کے لیے حکیم محبوب احمد کامیاب ہوگئے اسی طرح ضلع کی کل تیس نشستوں پر قصوری گروپ واضح اکثریت سے جیت گیا تحصیل قصور کی صدارت کے لیے سید مظفر شاہ کاظمی سینئر نائب صدر کے لیے سردار فاخر علی کے بھائی سردار بابر علی نائب صدر کے طور پر محمد احمدنائب صدر خواتین کے لیے زینب بی بی جنرل سیکرٹری کے لیے زبیر احمدخاں کامیاب قرار پائے تحصیل پتوکی کے لیے صدر کے طور پر سید فدا حسین اور جنرل سیکرٹری کے عہدا پر محمد شکر باری کامیاب قرار پائے تحصیل چونیاں کے لیے محمد عاصم صدر اور محمد اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ تحصیل کوٹرادھاکشن کے لیے محمد احمد جوئیہ صدر اور صاحبزادہ علی افسر جنرل سیکرٹری کامیاب ہوگئے تحصیل کوٹرادھاکشن کی اٹھارہ نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءخورشید محمود قصوری اور دیگر رہنماﺅںنے جیتنے اور ہارنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر انتخابات جمہوریت کا حسن ہے اور عمران خاں کی قیادت میں تحریک انصاف وہ پہلی جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک انتخابات کا عمل مکمل کیا ہے انہوںنے کہا کہ ان انتخابات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی تمام لوگ پارٹی کا حصہ ہیں اور ان انتخابات کے نتیجہ میں پارٹی مزید موثر اور مضبوط قوت بن کر قومی منظر نامے پر ابھرے گی

No comments:

Post a Comment