Friday, 22 February 2013

پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا

پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا


fire پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ  سےکروڑوں کاسامان جل گیابھائی پھیرو(نامہ نگار)اتفاق ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے گودام میں لگی آ گ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا ۔ گذشتہ رات لگنے والی آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرتے رہے ۔ دور دراز سے فائر برگیڈوں کے آ نے تک آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ بیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بھائی پھیرو کے نزدیک واقع اتفاق ٹیکسٹائل مل یونٹ نمبر پانچ کے روئی کے گودام میں اچانک آ گ بھڑک اُٹھی ۔ مل انتظامیہ نے مقامی پی ایم او کے دفتر اطلاع دی مگر مقامی طور پر فائر برگیڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے فائر برگیڈ موقع پر نہ آ سکا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے آ گ پورے گودام میں پھیل گئی ۔ دھوئیں اور آ گ کے شعلے آ سمان سے باتیں کرنے لگے۔ کئی گھنٹے بعد اُوکاڑہ ، قصور ، چونیاں اور لاہور سے فائر بر گیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آ گ بجھانے کی کوشش کرنے لگی ۔ مگر دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں پڑی روئی جل کر خاکستر بن گئی ۔ اور عمارت بھی کوئلہ بن گئی ۔ آ گ کا سن کر مقامی پولیس اور تحصیل پتوکی کے ڈی ایس پی سمیت کئی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے مگر سولہ گھنٹے گزر جانے کے با وجود آ گ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں سینکڑوں فیکٹریاں موجود ہیں جہاں آ ئے روز آگ لگنے سے اربوں کا مالی نقصان ہوتا رہتا ہے اور درجنوں قیمتی جانیں بھی آ گ لگنے سے ضائع ہو چکیں ہیں ۔مگر اس علاقے کے اقتدار کے مزے لینے والے سیاست دانوں نے وعدوں کے باوجود بلدیہ بھائی پھیرومیں فائر بر گیڈ مہیا نہیں کیا ۔ رابطہ پر اتفاق ٹیکسٹائی مل یونٹ نمبر پانچ کے ایڈمن محمد مصدق نے بتایا کہ گودام میں چھ ہزار آ ٹھ سو روئی کی گانٹھیں موجود تھیں جن کی مالیت تقریبا چودہ کروڑ روپے بنتی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں اتنی مالیت کی روئی موجود نہ تھی ۔ مل کے چیرمین اقبال برکت کا تعلق میاں شریف برادران سے بتایا جاتا ہے ۔ نوٹ ۔ان پیج فائل اورفوٹو لف ہذا
پھولنگر:اتفاق ٹیکسٹائل مل کےگودام میں لگی آ گ سےکروڑوں کاسامان جل گیا

No comments:

Post a Comment