Tuesday 5 February 2013

KASHMIR DAY AND KISAN BORD PAKISTAN AND INDIA 5-2-2013 nawaiwaqt


لاہور( نیوزرپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر کسانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی زمینوں کو سیراب کر نے والے دریاﺅں کا پانی کشمیر سے نکلنے والے دریاﺅں سے آتا ہے اور زراعت کیلیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔مگر اب بھارت دریاﺅں پر غیر قانونی ڈیم بنا کر ہمارے ملک کو بنجر بنانے کے درپے ہے ۔حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کاڈھونگ بند کیا جائے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر گزشتہ63سالوں سے بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے۔کشمیرسے نکلنے والے دریا کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کا صدقہ ہیں ۔کشمیریوں کی جدو جہد (انشاءاللہ) بہت جلد کامیاب ہوگی۔امن اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کو کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کیوں نہیں نظرآتے ؟ ۔انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کی بجائے موسٹ ڈینجرس نیشن قراردیا جائے



nawaiwaqt
http://www.blogger.com/blog_this.pyra?t=&u=http%3A%2F%2Fwww.nawaiwaqt.com.pk%2FE-Paper%2FLahore%2F2013-02-05%2Fpage-7%2Fdetail-40&l&n=nawaiwaqt

No comments:

Post a Comment