صفحہ اول » بھائی پھیرو:بیس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کے تین افسرشدید زخمی
بھائی پھیرو:بیس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کے تین افسرشدید زخمی
بھائی پھیرو(نامہ نگار)آتشیں اسلحہ سے مصلح بیس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر وے پولیس کے تین افسر شدید زخمی ۔ڈاکو ملتان روڈ پردرخت پھینک کر روڈ بلاک کر کے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ رہے تھے اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے خودکار اسلحہ سے اُس پر اندھادھند فائرنگ کر دی اور ایک ڈرائیور سے لاکھوں روپے کی کار چھین کر اُس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بیس مصلح ڈاکوؤں نے جنرل اعظم (ر)کے زرعی فارم کے نزدیک ملتان روڈپر درخت پھینک کر روڑ بلاک کر دیا اور مسافروں کو لوٹنا شروع کر دیا کافی دیر تک ڈاکوؤں نے سینکڑوں مسافروں سے لاکھوں روپے کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹا جس سے سڑک پر ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس کے انسپکٹر SPOتنویر اصغرانسپکٹر یٰسین جوئیہ، سب انسپکٹر زاہد مقصود ،رائے محمد حسین ،JPOعامر علی موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے موٹروے پولیس پر خود کار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تنویر اصغر ، یٰسین جوئیہ اور زاہد مقصود گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ، جب کے ڈاکوؤں شیخو پورہ کے رہائشی محمد انور سے ٹیوٹا ہائی Xنمبری LRP 12چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، وقوع کا پتہ لگنے پر تھانہ صدر بھائی پھیرو کی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال بھائی پھیرو لے گئی جہاں سے زخمیوں کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا ۔http://www.paknewslive.com/phool-nagar-29
No comments:
Post a Comment