Tuesday, 4 December 2012

USMAN GHANI AMEER A JAMAT ISLAMI KASUR SPEAKS ON KARACHI 4-12-2012




پھولنگر:امریکہ پاکستان میں فرقوں کولڑاکراپنےمقاصد حاصل کرناچاہتاہے،عثمان غنی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور معروف عالم دین کا قتل فرقوں کو آ پس میں لڑانے کی سازش ہے ۔ امریکہ پاکستان میں فرقوں کو آ پس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر نا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی نے یہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے حکمرانی کے دور میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کئی گنا بڑھ چکے ہیں اور حکومت انہیں روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، حکومت میں شامل تینوں پارٹیاں اس قتل و غارت کا الزام ایک دوسرے پر لگا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ حکمرانوں کو کراچی میں ہونے والی قتل و غارت اور بھتہ خوری کے واقعات کو روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہو جانا چاہیے اور فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی تباہی کی وجہ ایم کیو ایم ہے ۔ جب سے ایم کیو ایم اقتدار میں ہے کراچی کا امن تباہ ہو چکا ہے آ ئندہ انتخابات میں ان شااللہ پورے ملک سمیت کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے اور بھتہ خور ، اور قاتل حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے ۔http://www.paknewslive.com/bhai-pheru-76

No comments:

Post a Comment