Monday 8 July 2013

LONG LOAD SHEDDIND OF WAPDA IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.8-7-2013

 LONG LOAD SHEDDIND OF WAPDA IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR.8-7-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=615:2013-07-08-11-00-17&catid=3:2013-04-24-07-39-07&Itemid=4

بھائی پھیرو اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ۔زرعی مقاصد کیلیے دس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے دعوے ٹھسپی ڈی ایفچھاپیےای میل
پیر, 08 جولائی 2013 10:59
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)بھائی پھیرو اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ۔زرعی مقاصد کیلیے دس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے دعوے ٹھس ۔سینکڑوں ٹیوب ویل ،فیکٹریاں اور تجارتی مرکز بند ہونے سے کروڑوں کا نقصان۔کاروبار ٹھپ ۔مساجد میں پانی اور اذانیں بند ہونے سے نمازیوں کو عبادت میں پریشانی ۔ واپڈانے شکایات سننے کی بجائے فون بند کر دیے ۔عوامی سماجی حلقوں کا واپڈا کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھےرو اور گردونواح مےں سینکڑوں دیہات میں بجلی غیر اعلا نیہ طورپر کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جس سے صنعتی زون میں سینکڑوں فیکٹریاں بند ہونے سے صنعتکاروں کو کروڑوں کانقصان پہنچا۔سینکڑوں ٹیوب ویل اور گھروں اور مساجد میں لگائی گئی پانی کی ٹینکیاں بند ہونے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے دس گھنٹے بجلی دینے کے وعدے سراسر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ۔اگر یہی حال رہا تو اس سیزن میں چاول کی فصل انتہائی کم ہوگی بلکہ کماد،چارہ،کپاس اور دوسری فصلیں بھی تباہ ہوجائےں گی۔مسلسل مساجد میں پانی نہ ہونے اور لاﺅڈ سپیکروں میں اذانیں نہ ہونے سے نمازیوں کو عبادت کیلیے شدید پریشانی اٹھانی پڑی۔ طویل لوڈ شیڈنگ سے اکتائے لوگ اتنی طویل لوڈ شیڈنگ کے بارے محکمہ واپڈا کے ٹیلیفونوں پر فون کر تے مگر تمام ٹیلی فون بند ملنے پر طرح طرح چہ میگوئیاں کرتے رہے اور ایکدوسرے کو ٹیلیفوں کرکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بارے پوچھتے رہے ۔ کسان بورڈ ضلع قصور کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر اورعوامی سماجی حلقوں نے واپڈا کی بلاجواز طویل لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کر تے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے نااہل ملازمین کے بارے تحقیقات کی جائے اور طویل لوڈ شیڈنگ بند کر کے ڈوبتی معیشت،صنعتوں اور زراعت کو نقصان عظیم سے بچایا جائے

No comments:

Post a Comment