Monday 18 November 2013

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013.

KISAN BORD PAKISTAN WILL PROTEST ON 20-11-2013.
http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/18-Nov-2013/258013

کسان بورڈ نے20 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

18 نومبر 2013 0
لاہور (نیوزرپورٹر) حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈ نے ملک بھر میں 20نومبر کو ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی پروگرام ترتیب دے دیا ۔ مرکزی صدر سردار ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے پورے پنجاب کے ہنگامی دورے کرکے ملک بھر کے کسانوں اور مقامی تنظیموں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی کال دیدی انہوں نے کہا کہ اس وقت کسان طبقہ شدید مشکلات کا شکارہے ،حکمران طبقہ کی شوگرملوں ،کاٹن ملوں،رائس ملوں اور فلور ملوں نے ایکا کرکے کاشتکاروں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور حکومت ان لٹیروں کو تحفظ فراہم کرکے اور زرعی اجناس کی قیمتیں نہ بڑھا کر کسانوں کا استحصال کر رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد گنے اور گندم کی امدادی قیمتوں کا اعلان کرے ،زراعت کیلیے بجلی سستی کرے تاکہ کاشت کاروں کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جاسکے۔ بصورت دیگر پاکستان بھر کے کاشت کار 20نومبر کو سڑکوں پر ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment