Sunday 3 November 2013

QAISER ANAYAT JOYA WAS KIDNAPPED.3-11-2013


 QAISER ANAYAT JOYA WAS KIDNAPPED.3-11-2013
http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=1390:2013-11-03-07-00-55&catid=16:2013-04-24-19-20-06&Itemid=12
اغواءہونے والا بھائی پھےرو کا شہری قیصرملزمان کے شکنجہ سے فرار ہونے میں کامیاب،مدعی مقدمہ کا اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
اتوار, 03 نومبر 2013 07:00
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ایک ماہ قبل اغواءہونے والا بھائی پھےرو کا شہری قیصرملزمان کے شکنجہ سے فرار ہونے میں کامیاب،مدعی مقدمہ کا اعلیٰ حکام سے بھائی پھیرو(زین العابدین سے)ایک ماہ قبل اغواءہونے والا بھائی پھےرو کا شہری قیصرملزمان کے شکنجہ سے فرار ہونے میں کامیاب،مدعی مقدمہ کا اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔ایک ماہ قبل بھائی پھیروکے رہائشی قیصر ولد عنائت محمد کواُس کے دوست بہلا پھسلا کر سیر کرنے کے بہانے پشاور لے گئے جہاں پر لے جاکر انہوں نے پٹھانوں کو بیچ دیا گھر والوں کو شک گزرا تو قیصر کے چچا محمد خالد نے سٹی تھانہ بھائی پھےرومیں عمران ،اقبال عرف کالی ودیگر ساتھیوں کے خلاف تحریری طور پر درخواست دے دی جس پر سٹی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور اغواءہونے والے قیصر کو بازیاب نہ کرواسکی جبکہ اسی دوارن قیصر ولد عنائت محمد ملزمان کے شکنجہ سے کسی طرح فرار ہونے میںکامیاب ہوگیااور گھر واپس آگیا مدعی مقدمہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے مجھے انصاف مہیا کیا جائے اور پولیس ملازمین اور ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

No comments:

Post a Comment