Saturday 26 January 2013

HASBAND FIRES HIS WIFE IN BHAI PHERO PHOOL NAGAR 26-1-2013

شوہر نے اغوا کاروں کے گروپ کے دس مسلح ملزمان کے ہمراہ حملہ کرکے اپنی بیوی کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا۔بیوی کے خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں،اعلی حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیلچھاپیےای میل
جمعہ, 25 جنوری 2013 18:21
بھائی پھیرو(زین العابدین سے)شوہر نے اغوا کاروں کے گروپ کے دس مسلح ملزمان کے ہمراہ حملہ کرکے اپنی بیوی کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا۔بیوی کے خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں،اعلی حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھےرو کی صوبیہ بی بی کی شادی چند قبل چاہ کلالانوالہ کے عدنان سے ہوئی ۔بعدمیں پتہ چلا کہ عدنان پہلے سے سحر بی بی سے شادی شدہ ہے اور اغوا کاروں کے گروپ سے ملکر بچوں کو اغوا کرکے علاقہ غیر پہنچاتاہے۔سحر بی بی بچوں کو بہلا پھسلاکر اغواکاروں کے حوالے کرتی ہے جو بچوں کو علاقہ غیر لیجاکر فروخت کرتے ہیں۔صوبیہ بی بی نے اپنے خاوند کو اس گھناﺅنے کام سے منع کیا تو اس نے صوبیہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا جو بھائی پھےرو میں اپنی ماں شہناز بی بی اور بھائی الطاف کے پاس آگئی ۔گزشتہ روز صوبیہ بی بی کے خاوند عدنان نے ملزمان عمران،مبین،یونس،سعید،اقبال،وغیرہ دس کس سے مل کر صوبیہ کے گھر دھاوا بول دیا،اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور صوبیہ کواغوا کرنے لگے مزاحمت پر صوبیہ کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔صوبیہ نے تھانہ بھائی پھیرو میں سٹی میںدرج کرائی ایف آئی آر میں کہا ہے اسکا خاوند جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ ہے اور اسکے خاندان کو روزانہ فون پر جان سے ماردینے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتاہے۔مظلوم خاندان نے اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
 http://www.kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=943:2013-01-25-18-22-41&catid=2:2012-08-30-18-01-31&Itemid=11

No comments:

Post a Comment