Monday 10 December 2012

JAMAT A ISLAMI WOMEN WING MEETING IN BHAIPHERO PHOOL NAGAR 10-12-2012


قرآن اللہ کا پیغام ہے،جماعت اسلامی، کلثوم فاطمہ قائم مقام ناظمہ ضلع قصور

بھائی پھیرو(نامہ نگار)قرآن اللہ کا پیغام ہے اسے گھر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے بھر پور انداز میں جدوجہد کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کا فریضہ ہے۔مہنگائی ، بد امنی ،بے حیائی اور لوٹ مار سے نجات کے لئے آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور صالح لوگوں کا انتخاب کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار اُمت الرقیب نگران شعبہ دیہات حلقہ خواتین جماعت اسلامی ، کلثوم فاطمہ قائم مقام ناظمہ ضلع قصور ، حمیرا اختشام ناظمہ لاہور ڈویثرن،شہروز، اور میمونہ نسرین نے یہاں خواتین کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کی تبلیغ ودعوت ہر مرد و عورت کا حقیقی فریضہ ہے اورقرآن ہی وہ ذریعہ ہدایت ہے جس نے قرون اول کے دور سعادت میں انسان کی قسمت سنواری تھی۔آج بھی ہم اس کے ذریعے اپنی قسمت بناسکتے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک ایسی کتاب ہے جو معاشرہ کے لئے غذا اور دوا کی حیثیت رکھتی ہے۔اگر اس کتاب کے ذریعے مسلمان معاشرہ کو روحانی غذانہ دی جائے اورکفار و منافقین کا علاج نہ کیا جائے تو اس کتاب کا حقیقی مقصد ادھورا رہ جاتا ہے۔ ہمیں قرآن کے پیغام کو اللہ تعالیٰ کی زمین پر رہنے والو ں تک پہنچانے کے لئے فکر منداور اس کے ماننے والوں پر نافذاور قائم کرنے کے لئے بھر پور اندازمیں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔۔قرآنی آحکامات سے ہمارے دل پگھلنے اور جسموں پر کپکپی طاری ہونی چاہئے۔قرآن اللہ کا پیغام ہے اسے گھر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔مقررین نے ’’فکر آخرت ‘‘، ’’ رجوع الی اللہ ‘‘ ،’’ انفاق فی سبیل اللہ ‘‘،’’ ہمارے مسائل اور ان کا حل ‘‘اور’’ مقصد زندگی ‘‘کے موضوعات پر قرآن اور حدیث کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عورت کلیدی حیثیت رکھتی ہے ، اگر عورتیں اپنے خاندان کی تربیت قران و احادیث کے مطابق کریں تو نا صرف یہ دنیا سنور جائے بلکہ آ خرت بھی سنور جائے گی ۔ اللہ کے دین کو پوری زندگی پر نا فذ کرنے کے لئے خواتین کو چاہیے کہ وہ آ ئندہ انتخابات میں نیک ، صالح اور دیانتدار اُمیدواروں کو ووٹ دین تاکہ قوم کی امانتیں انکے اہل لوگوں کے سپرد کی جا سکیں ، کرپشن اور لوٹ مار نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر رکھا ہے ۔ مہنگائی ، بد امنی ،بے حیائی اور لوٹ مار نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ۔ان سب سے نجات کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم خود بھی اسلام کے اصولوں پر عمل کریں اور ملک کی قیادت بھی ان لوگوں کے سپرد کریں جو خدا اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے والے ہوں ، دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ صرف قرآن و سنت ﷺ ہےhttp://www.paknewslive.com/phool-negar-65http://www.paknewslive.com/phool-negar-65

No comments:

Post a Comment