Wednesday 19 December 2012

PRESS CLUB BHAI PHERO ELECTION AND CONGRATULATION 19-12-2012

PRESS CLUB CHANGA MANGA ELECTION 19-12-2012
ڈینگی بخار پر قابو پا کر پنجاب حکومت نے سینکڑوں جانوں کو ہلاکت سے بچا لیا ہے،حمزہ شہباز شریفپی ڈی ایفچھاپیےای میل
بدھ, 19 دسمبر 2012 05:29

بھائی پھیرو(زین العابدین سے)عوام کو صحت و صفائی کی سہولت فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ڈینگی بخار پر قابو پا کر پنجاب حکومت نے سینکڑوں جانوں کو ہلاکت سے بچا لیا ہے ۔ہلال احمر کا یہ کالج نہ صرف بھائی پھیرو کے علاقے بلکہ پورے صوبے میں میڈیکل کی تعلیم اور علاج کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے نواحی گاﺅں دینا ناتھ میں ”پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال “کی افتتاحی تقریب کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے ۔ بیمار لوگوں کا علاج کر کے ہلال احمر بہت بڑی خدمت کا فریضہ ادا کر رہی ہے ۔پنجاب گورنمنٹ نے پورے صوبے میں ہسپتالوں کے اندر فری ادویات فراہم کیں اور ڈائل سز dialysis))کی سابقہ حکومت کی ختم کی گئی سہولت کو دوبارہ جاری کیا ۔ ڈینگی بخار پر ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے اس سال سینکڑوں لوگوں کی جانوں کو بچایا ۔ پرائیویٹ شعبے میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والی ہلال احمر تنظیم سے ہر ممکن تعاون کریں گے ،اورجو بھی مطالبات پیش کئے گئے ہیں انہیں منظور کروانے کے لئے میں پنجاب حکومت سے بات چیت کروں گا ۔ اس سے قبل ہلال احمر کے صدر جسٹس خلیل الرحمان خاں(ر) ، چیرمین شیخ منور ، سیکرٹری پنجاب محمد سلیم خاں ، پرنسپل تنویر شیروانی نے اپنی تقاریر میں تنظیم کی طرف سے صحت و صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کالج اور ہسپتال کے لئے حکومت انہیں امداد فراہم کرے ۔ حمزہ شہباز نے کالج کے لئے گیارہ کنال اراضی لے کر دینے کا اعلان کیا ۔ سابق پالیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں ، ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں ، ممبر صوبائی اسمبلی شیخ علاﺅ الدین ، راﺅ مظہر حیات خاں ، رانا شہزاد اقبال خاں ، ملک ممتاز اعوان اور دیگر معززین جلسہ گاہ میں موجود تھے ۔ حمزہ شہباز کے آ نے پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہبازشریف زندہ آباد ، نواز شریف زندہ آ باد کے نعرے لگا کر انکا استقبال کیا ۔بعد میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات کی طرف سے حمزہ شہباز شریف کے اعزاز میں ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاﺅس میں عشائیہ دیا گیا ۔جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ناظمین ، اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

No comments:

Post a Comment