Wednesday 12 December 2012

SUGER MILLS AND GOVERNMINT ARE LOOTING GROWERS KISAN BORD PAKISTAN 12-12-2012




گنے کے کاشت کاروں کا استحصال فوری بند کیا جائے۔ کسان بورڈ

لاہور (پریس ریلیز) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے غربی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع سے موصولہ ان اطلاعات پر شدید دکھ اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملیں حکومت پنجاب کی طرف سے گنے کی مقرر کردہ 170روپے فی 40کلوگرام قیمت بھی ادا نہیں کر رہیں حالانکہ اس قیمت فروخت میں گنے کے کاشت کاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف حیلے بہانوں سے نہ ختم ہونے والی کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شوگر ملز مافیا کے سامنے کاشت کار بے بس ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔ دن دیہاڑے کین ایکٹ کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ کسان دوستی کا ثبوت دیں، گنے کے کاشت کاروں کا استحصال فوری بند کروایا جائے، ضلعی انتظامیہ اور کین کمشنر کے عملے کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ تمام شوگر ملز کے باہر کاشت کاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ آفس بنائیں جہاں ان کی دادرسی ہو سکے اور انہیں ان کی فصل کی صحیح قیمت مل سکے کیوں کہ شوگر ملوں کے رویوں سے کاشت کار دل برداشتہ ہو چکے ہیں۔ انھیں اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ تشدد کا راستہ اختیار کریں۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس معاملے پر فوری کارروائی عمل میں لائیں گے۔http://www.paknewslive.com/guny-k-kashtkar

No comments:

Post a Comment