Thursday 13 December 2012

PRESS CLUB CONDEMNED FALSE FIR ON A JOURNILIST 13-12-2012



پتوکی:پریس کلب الٰہ آباد کے صدرمحمد رمضان ساجد پرجھوٹے مقدمہ کے خلاف احتجاج

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)  پتوکی ، پھولنگر ، سرائے مغل ، ہلہ ، حبیب آباد، چونیاں ، چھانگا مانگا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں کی قیادت میں پریس کلب تحصیل پتوکی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور دھرنا دیا صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔صحافیوں نے پریس کلب الٰہ آباد کے صدر محمد رمضان خاں کے خلاف پولیس کی طرف سے جھوٹا بے بنیاد اور حقائق کے منافی مقدمہ درج کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔ صحافیوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافیوں کو حراساں کیا جارہا ہے اور انہیں اپنے فرائض ادا کرنے سے روکنے کی سازش کی جارہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی پولیس ، آئی جی پنجاب پولیس، اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پریس کلب کے صدر محمد رمضان خاں کے خلاف درج کیا گیا جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد رمضان ، حاجی محمد ارشد گولڈن، منیر احمد خاں ، چوہدری رفاقت علی، خورشید عالم، رانا محمد الیاس، چوہدری محمد یوسف، میاں محمد جاوید اقبال، چوہدری محمد اصغر، آصف سعید، خالد حسین قریشی ، خالد فراز، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔http://www.paknewslive.com/patoki-news-4

No comments:

Post a Comment