Friday 14 December 2012

PAKISTAN SHOULD NOT DECLARE INDIA NOST FAVOURIT NATION .14-12-2012


http://www.pakmediaupdates.com/?p=2834

بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے خلاف 16دسمبراتوار کو مسجد شہداءمال روڈ سے واہگہ تک دفاع پاکستان کارواں ہو گا

Friday, December 14, 2012, 19:07
دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے خلاف 16دسمبراتوار کو مسجد شہداءمال روڈ سے واہگہ تک دفاع پاکستان کارواں کا انعقاد کیاجائے گا۔اس سلسلہ میں تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہزاروں گاڑیوں، بسوں، کاروں ، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار لاکھوں افراد کے شرکا ءکا یہ کاررواں صبح گیارہ بجے مسجد شہداءمال روڈ سے روانہ ہوگا۔دفاع پاکستان کونسل میں شامل مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلبائ، وکلاءاور تاجر رہنماﺅں کی قیادت میں قافلے مسجد شہداءپہنچیں گے جہاں سے ایک بہت بڑے جم غفیر کی صورت میں دفاع پاکستان کارواں کاآغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، جنرل (ر) حمید گل، مولانا محمد احمد لدھیانوی، شیخ رشید احمد و دیگر قائدین کے مختصر خطابات بھی ہوں گے۔ جماعةالدعوة کی جانب سے دفاع پاکستان کارواں کے حوالہ سے بہت بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں،شرکاءکیلئے ہزاروں کی تعدا د میں بسوں اور گاڑیوں کا بندو بست کیا گیا ہے، تین ہزار سے زائد جماعةالدعوة کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سب سے آگے موٹر سائیکلوں پر سکیورٹی رضاکار، پیچھے ایک ٹرک ہو گا جس کے پیچھے قائدین کی گاڑیاں ہوں گی۔ ان کے پیچھے شرکاءکی گاڑیاں جبکہ ساﺅنڈ سسٹم والے بڑے ٹرک بھی ساتھ چلیں گے۔ دفاع پاکستان کارواں مسجد شہداءسے ریلوے اسٹیشن اور پھر وہاں سے براستہ گڑھی شاہو، جی ٹی روڈ باغبانپورہ سے ہوتا ہوا واہگہ پہنچے گا جہاں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعةالدعوةکی جانب سے راستوں میں جگہ جگہ لگائے کیمپوں پر شرکاءکا بھرپور استقبال کیا جائےگا۔دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، جنرل (ر) حمید گل، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمن خلیل، شیخ رشید احمد ، اعجاز الحق، مولانا عبدالقادر لونی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، طاہر محمود اشرفی، قاری یعقوب شیخ ، حافظ محمد مسعود و دیگر نے اہالیان لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ1965ءکے جذبہ سے گھروں سے نکلیں اور دفاع پاکستان کارواں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں تاکہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستانی قوم بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے ناپسندیدہ فیصلے کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ دریں اثناءجماعةالدعوة کی طرف سے لاہور میں لگائے گئے بیسیوں استقبالیہ کیمپوں پر گزشتہ روز بھی کارکنان لوگوں کو دفاع پاکستان کارواں میں شرکت کی ترغیب دیتے رہے۔ جماعة الدعوة کی طرف سے لاﺅڈ سپیکر لگا کرخصوصی طور پرتیار کی گئی گاڑیوں کے ذریعہ بھی جماعة الدعوة کے کارکنان شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانات کر تے رہے ۔

No comments:

Post a Comment