Thursday 6 December 2012

LOW COTTEN PRICES SHOULD BE RAISED IN PAKISTAN KBP 6-12-2012



بدھ, 05 دسمبر 2012 15:12
قصور(قصوراپڈیٹس) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کاٹن پالیسی کا اعلان کرے۔ کاٹن پالیسی کی عدم موجودگی میں کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ زرعی مداخل، پٹرولیم مصنوعات، فرٹیلائزر کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ حکومت پھٹی کی قیمت 4000روپے فی من مقرر کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشت کاروں کا استحصال نہ ہو۔ کاٹن ایریا میں شوگر ملز نہ لگائی جائیں اور کاٹن ایریا کو بڑھایا جائے۔ کاٹن سے نہ صرف ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ یہ ملک کے لےے زرمبادلہ حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ کسانوں کی فی ایکڑ آمدنی میں اضافے کے لےے ضروری ہے کہ حکومت درآمدہ روئی پر ڈیوٹی عائد کرے تاکہ پاکستانی کسانوں کی فی ایکڑ آمدنی بہتر ہو سکے۔ حکومت کاٹن گرورز کے حقوق کا تحفظ کرے اور فوری کسان دوست کاٹن پالیسی کا اعلان کرے۔http://kasurupdates.com/index.php?option=com_content&view=article&id=551:----------4000--------&catid=5:2012-08-30-18-04-45&Itemid=6

No comments:

Post a Comment