Thursday 6 December 2012

ONE HOUSE BURNT DUE TO NON AVAILIBILITY OF FIREBREGADE IN BHAI PHERO PHOOL NASGAR 6-12-2012




بھائی پھیرو:آگ لگ جانے کےباعث لاکھوں کا سامان جل گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول پرناواں میں تعینات بھائی پھیرو کے رہائشی ٹیچر محمد یٰسین کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ جانے کے باعث لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کر خاک ، کمرے کے اندر سوئی ہوئی بچی کو اس کی والدہ نے بروقت نکال کر اس کی جان بچا لی ، فائر برگیڈ کا عملہ بر وقت فون کرنے کے باوجود بھی موقع پر نہ پہنچ سکا۔تفصیلات کے مطابق ۔گورنمنٹ پرائمری سکول پرناواں میں تعینات ٹیچر محمدیٰسین حسب معمول سکول میں بچوں کو پڑھانے کے لیے گیا ہوا تھا کہ اس کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور کمرے میں سوئی ہوئی کمسن بچی کو اسکی والدہ نے بر وقت کمرے سے نکال لیا اور اپنے خاوند یٰسین کوفون پرآگ لگ جانے کے متعلق آگاہ کیاجس نے فوری طور پر فائر برگیڈ کے عملہ کو اطلاع دی مگر فائر برگیڈ کے آنے سے پہلے گھر میں موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم اہلِ محلہ نے گھر والوں سے مل کر آگ پر تو قابو پا لیا مگر گھر میں موجود لاکھوں روپے کے گھریلو سامان کو نہ بچا سکے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلدیہ بھائی پھیرو میں فائر برگیڈ موجود ہوتا تو شاید اتنا نقصان نہ ہوتا اور ساتھ ہی اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بلدیہ بھائی پھیرو کو جلدسے جلد فائر برگیڈ کی سہولت مہیا کی جائے تا کہ کسی بھی آنجہانی صورت میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جا سکے۔http://www.paknewslive.com/bhi-pheru-2

No comments:

Post a Comment